بٹگرام میں ایک شخص نے گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا

بٹگرام: خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام کے نواحی گاوَں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم گھر کے افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی 2 بیویاں، ایک بیٹا، بہو اور ایک بیٹی شامل ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بٹگرام منتقل کردیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر اپنے گھر والوں سے جھگڑتا رہتا تھا۔
خیال رہے کہ 21 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو کم سن لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔شمالی وزیرستان پولیس نے لیک ہونے والی ایک ویڈیو کے باعث غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکیوں کے قاتل اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے جڑے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرکزی ملزم محمد اسلم لڑکیوں کا چچازاد بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرستان میں مہمندکے نوجوان کا قتل، نثار مومند کا اظہارافسوس

آئے دن پختون نوجوانوں اور بچوں کا قتل اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، …