وائرس کی تشخیص کے بعدمنظور نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا
پشاور(جنرل رپورٹر) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطین کرلیا ہے۔
منظور پشتین نے گزشتہ روز شک کی بنیاد پر اپنا کورونا ٹیسٹ کیا تھابدھ کے روز ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوا جس کے مطابق ان میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی و پی ٹی ایم رہنما علی وزیر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔منظور احمد نے پی ٹی ایم ورکرز اور عوام سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔
ایک تبصرہ
Pingback: منظور پشتین نے کورونا کو شکست دے دی — Daily Shahbaz