باچا خان مرکز پشاور میں محفل مشاعرہ، میوزیکل نائٹ کا انعقاد

اے این پی اور پی ایس ایف کے صوبائی عہدیداروں، کارکنوں کی بھرپور شرکت

پشاور( جنرل رپورٹر) باچا خان مرکز پشاور میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں پشتو کے معروف نوجوان گلوکار اسفندیار مومند نے پشتو کے نغمیں پیش کئے جس میں پشتونوں کی ثقافت، تاریخ ، وسائل ، محرومیوں اور مشکلات کو شعری زبان میں بیان کیا گیا۔

میوزیکل پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سمیت پی ایس ایف کے کارکنوں اور صوبے بھرکے نوجوانوں نے شرکت کی۔یہ پروگرام انجمن اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہوا اوریہ سلسلہ پورا سال ملک بھر میں جوش او جذبے سے منایا جائیگا۔

انجمن اصلاح الافاغنہ کی صدسالہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز بدھ کو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کیا ، افتتاحی تقریبات میں ننگیالے پختون نے سلامی دی اور اس موقع پر10نئی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

پی کے 63 میں ووٹ چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے …