نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان کے خلاف نیب ریفرنس دائر

اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن میں لینڈ سیٹلمنٹ سے متعلق پیچیدگیوں کے خاتمے کیلئے کمیشن قائم

محکمہ آبنوشی مختلف اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر فعال ٹیوب ویلز کو تحویل …