پشاور بی آر ٹی میں سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنے پر پابندی عائد

پشاور: پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے نسوار اور تمباکو والی اشیاء کو بسوں میں لانے اور استعمال پر پابندی لگا دی۔

مسافروں کو سفری سہولیات ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔  انتطامیہ نے مسافروں کے لیے دوران سفر نسوار کے استعمال پر ہی نہیں بلکہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

سفر کے دوران قینچی اور چھری لانے پر بھی پابندی ہے۔ بس میں نسوار اور تمباکو کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر شہری بھی خوش ہیں۔ میٹرو بس میں کورونا ایس او پیز کے تحت بغیر ماسک کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح13 اگست کو کیا تھا۔ اس کا ستائیس کلو میٹر طویل ہے جس پر220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کے لئے 2 …

%d bloggers like this: