پشاور چیمبر آف کامرس کا کوئٹہ ‘کابل ‘ایران تاشقند اور دوشنبے کیلئے فلائٹس کا مطالبہ

پشاور(جنرل رپورٹر )پشاور چیمبر کے صدرمحمد عدنان جلیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پشاور کے تاجروں کی سہولت کیلئے باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے کوئٹہ کابل ایران تاشقند باکو اور دوشنبے کے لئے ڈائریکٹ فلائٹس کا اجراء کرے۔ جس سے نہ صرف پشاور کی بزنس کمیونٹی کوفائدہ ہو گا بلکہ ملکی تجارت میں مزید اضافہ بھی ہو گا اور معیشت مضبوط ہو گی۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے مس صائمہ اسلم کے دورہ کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران کہیں ملاقات کے دوران پشاور چیمبر کے سینئر نائب صدر رحمان گل نائب صدر عرفان شنواری اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تاجروں نے تجارتی مال کی سہولت سے دوسرے علاقوں کو منتقلی اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے انہیں درپیش مسائل پر تصیلی بات چیت کی مس صائمہ اسلم نے تاجروں کے مسائل سنے اور کچھ مسائل فوری جبکہ بعض اہم مسائل پی آئی اے ہیڈکوارٹر سے تفصیلاً مشاورت کرکے حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کامقصد ہی مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے جبکہ تاجروں کا تعاون بھی ہمیں حاصل رہا تو نہ صرف پی آئی اے کا بزنس اچھا ہو گا بلکہ خیبر پختونخوا کی تجارت بھی ترقی حاصل کرے گی ہماری کوشش ہو گی کہ یہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں ۔

انہوں نے پشاور چیمبر کی کیبنٹ کوپی آئی اے آفس آنے کی دعوت دی اور انکا شکریہ ادا کیا آخر میں پشاور چیمبر کی جانب سے سینئر نائب صدر رحمان گل نے مس صائمہ اسلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

’کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کسی دشمن کو ملک کا امن …