پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبائی حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں صرف آوٹ ڈور ڈائننگ اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،آوٹ ڈور ریسٹورنٹ میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔