ممتاز شاعر اور ادیب روخان یوسفزئی کو بہترین نثر نگار کا ایوارڈ دیا گیا

روخان یوسفزئی کو ایوارڈپروفیسر جہانزیب نیاز آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے دیا گیا

پشاور(جنرل رپورٹر) ممتاز شاعر ،ادیب اور صحافی روخان یوسفزئی کو بہترین نثر نگاری پر پروفیسر جہانزیب نیاز آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ دے دیا گیا۔ روخان یوسفزئی کو یہ ایوارڈ یونیورسٹی آف پشاور کے پشتو اکیڈیمی میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا۔

جامعہ پشاور کے پشتو اکیڈمی میں منعقدہ تقریب  دو سیشنز پر مشتمل تھی ۔پہلے حصے کی صدارت سابق وفاقی سیکرٹری حبیب اللہ خان  نے کی جبکہ انکے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابد ، ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی نصراللہ جان وزیر  بھی موجود تھے۔پروفیسر جہانزیب نیاز کے فرزند میرویس نیاز نے میزبان کی حیثیت سے شرکت کی۔

 دوسرے سیشن کی کی صدارت نامور ادیب ہمیش خلیل نے کی جبکہ دیگر مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر ہمایون ہما، پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین، ثناء اللہ شمیم، لائق زادہ لائز، پروفیسر اسیر منگ اور امان اللہ حسرت تھے۔ تقریب میں ہمیش خلیل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اسماعیل گوہر نے مقالہ پیش کیا، یارمحمد مغموم ، ہمایون ہما، لائق زادہ لائق، جاوید خلیل، ش شوکت نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔نامور شاعر اور ڈرامہ نگار نورالبشر نوید نے  اس موقع پرنظم پیش کیا۔تقریب میں ہمیش خلیل کے علاوہ روخان یوسفزئی، شاکرزیب، زمان ظہیر،امجدعلی خادم اور فہد احساس کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز  بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ وائس چانسلر یونیورسٹی اف پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈیمی پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین،ڈائریکٹر پشتو اکیڈیمی پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر،چئیرمین پشتو ڈیپارٹمنٹ پروفیسر روح اللہ سمیت کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں کئی قرارداد بھی پیش کئے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ پروفیسر جہانزیب نیاز کی زندگی اور ادبی خدمات پر ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تحقیق کی جائے اسکے ساتھ ساتھ پشتو اکیڈمی میں ایک ہال کو انکے نام سے منسوب کیا جائے جبکہ پشتو 12ویں جماعت تک لازمی مضمون قرار دیا جائے۔ تقریب میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری لائبریریز پشتو زبان میں لکھی گئی کتابیں خریدنے کا عمل یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

آٹا مزید مہنگا،مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 1420 روپے تک پہنچ گیا

آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ،دیگر …

%d bloggers like this: