سکالرسجاد ژوندون نے شعبہ پشتو پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرلی

تحقیق کا موضوع ’’خوشحال د بشپڑہ سڑی تحقیقی او تنقیدی جائزہ‘‘تھا‘نگران ڈاکٹر شکیل خان تھے

پشاو(جنرل رپورٹر )ضلع مردان کے علاقہ بھائی خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان پی ایچ ڈی سکالر سجاد ژوندن نے کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی‘ پیر کے روز انہوں نے اپنے مقالے ’’خوشحال د بشپڑہ سڑی تحقیقی او تنقیدی جائزہ‘‘ کا کامیابی سے دفاع کیا‘

اس موقع پر شعبہ پشتو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ، نامور شاعر اباسین یوسفزئی، نورالامین یوسفزئی، ڈاکٹر حنیف خلیل، ڈاکٹر دانش بیٹنی، ڈاکٹر شیرزمان سیماب اور ڈاکٹر بدرالحکیم حکیم زئی سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات بھی موجود تھے‘بیرونی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر محب وزیر، ڈاکٹر علی خیل دریاب اور ڈاکٹر فرخندہ لیاقت نے انہیں کامیاب قرار دیا‘

انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین، اساتذہ اور دوستوں سمیت اپنی شریک حیات اور پی ایچ ڈی سکالر نائلہ شمال صافی کے نام کیا اور کہا کہ پشتو ادب، پشتون ثقافت اور پشتون تاریخ کیلئے وہ خدمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی حفاظت ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، فیصل زیب

پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور شانگلہ سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی …