ثمر بلور کا پشاور میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پر اظہار افسوس

پشاور(نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبا ئی ترجمان و رکن صوبا ئی اسمبلی ثمر ہارون بلورنے ضلع پشاور بالخصوص پی کے 78 میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں بھی پانی ناپید ہو گیا ہے جس کے باعث شہری دیگر علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ایک طرف حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث ان کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کس حد تک سنجیدہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ بر سر اقتدار آکر بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائیگا جبکہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے بعد وہ اپنے وعدوں سے مکر گئے ہیں اور عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 21 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں …

%d bloggers like this: