وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

پشاور: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں وزیر مملکت نے کورونا وائر س سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔


شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سربراہ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر پر برہم

کمیشن سربراہ کی جلد تعیناتی کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ …