کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور: کورونا کیسزمیں اضافہ کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرپشاور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حیات آباد کے 3 سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظرغیر ضروری آمدورفت بند ہے۔ یونیورسٹی ٹاؤن کی سرکلرلین اور گلبرک میں بھی ا سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ اسی طرح کینٹ ایریا، گلبرگ اور قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے علاقے میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صرف دودھ، دہی، تندور، اور میڈیکل اسٹورر کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 19.65 فیصد ریکارڈ

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 74 ہزار370 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار369 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.57 فیصد اور پشاور میں18.09 فیصد ہے۔ پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پشاور بھی شامل ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور راولپنڈی میں بھی بہت زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی مفاد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے، محمود خان

پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے مختلف علاقوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر …