سانحہ تہکال، سابقہ ایس ایچ اوز شہریار خان اور عمران الدین گرفتار، تفتیش شروع

کورونا میں مبتلا سابقہ ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تھانہ یکہ توت کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے عامرتہکالی تشدد کیس میں مبینہ طور ملوث 2 سابقہ ایس ایچ او ز کو بھی حراست میں لے لیا ہے دونوں گرفتار پولیس افسران کو کورونا کے باعث پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر عمران الدین اور تھانہ تہکال کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر شہریار احمد خان کو حراست میں لیا ہے

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے تاہم اس کیس میں پہلے سے گرفتار اہلکاروں کے بیانات اور دیگر شواہد کے منظر عام پر آنے کے بعدپولیس نے ان کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ دونوں پولیس افسران پہلے سے کورونا وائرس کے شکار ہیں جس کے باعث انہیں پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک طرف دونوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تو دوسری جانب ان سے اس کیس سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس نے تہکال سے تعلق رکھنے والے زیر حراست ملزم عامرکو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی نازیبہ ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ اس کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے بھی سوموٹو ایکشن لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملگری لیکوالان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس،آئین و منشور کیلئے کمیٹی تشکیل

صدارت خادم حسین نے کی ،کمیٹی میں حیات روغانی، روخان یوسفزے، بیدار اصلزے اور طارق …