خیبرپختونخوا میں 938 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دے دی گئی

پشاور کے پانچ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 342 ورکرز کو ویکسین دی چکی ہے‘محکمہ صحت

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز مزید 116 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی جس سے صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 938 ہو گئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے پانچ ہسپتالوں میں اب تک مجموعی طور پر 342 ورکرز کو ویکسین دی چکی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع سوات کے دو ہسپتالوں میں اب تک 276 اور مردان میں 99 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔

اسی طرح نوشہرہ 66، کوہاٹ میں 79 اور ایبٹ آباد میں اب تک 54 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ کا صوبہ گیر پہیہ جام کا اعلان

بونیر(نمائندہ شہباز) گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن خیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری اور بونیر گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل …