خود کش حملوں کا سہولت کار دہشت گرد چارسدہ سے گرفتار

چارسدد: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور چارسدہ پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران خودکش حملوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی اور پولیس نے یہ مشترکہ کاروائی ضلع چارسدہ کے تھانہ سرو کلے کی حدود میں کی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ پولیس کو 7 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کارروائیوں کے دوران دو نام استعمال کررہا تھا۔

پولیس کے بقول دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع مہمند اور چارسدہ میں 21 مختلف تخریب کاری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور تنگی کچہری اور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ آوروں کی سہولت کاری کی۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فوج ایک ناگزیر ادارہ، آئینی طور پر سپورٹ کرینگے،مولانا فضل الرحمن

آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی …