اپوزیشن جماعتوں کو ملکی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کیساتھ چلنا ہو گا، اسد قیصر

صوابی(نمائندہ شہباز ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عمران خان نے مافیا پر ہاتھ ڈالا تو انہوں نے ملک میں چیزوں کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا،آٹے اور چینی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، اپوزیشن کو پہلے ماضی کا حساب دینا ہو گا پھر موجود حکومت سے پانچ سال پورے ہونے پر حساب مانگنا ہو گا،موجود حالات سیاسی افراتفری کے متحمل نہیں ہو سکتے۔اپوزیشن جماعتوں کو ملکی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے ساتھ چلنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی کوٹھا میں کالج آف مینجمنٹ سائنسز برائے خواتین کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کالج کے قیام سے ضلع صوابی کے عوام کو مقامی سطح پر تعلیم کی سہولت میسر ہوں گی۔ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا موجود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

صوابی کی عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا میں زندگی کا نصب العین سمجھاتا ہوں۔صوابی میں کامرس اور مینجمنٹ سائنسز کالج برائے خواتین کے قیام سے خواتین کو تعلیم کے شعبے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ، پیپلز پارٹی کا بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کا اعلان

ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور سردی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کا …