بنوں‘جانی خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ‘دو افراد زخمی ہوگئے

بنوں (نمائندہ شہباز )جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ، واپڈا کالونی کے سامنے پولیس نے تقریباً چھ کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا.

ذرائع کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود ولی نور مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک دو افراد عثمان اور ہدایت اللہ عرف ہداتول زخمی ہو گئے .

دھماکے کے بعد فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ، اسی طرح بنوں صدر تھانہ کی حدود ڈی آ ئی خان روڈ پرواپڈا کالونی کے ساتھ نصب چھ کلو گرام بارودی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جو کسی تخریب کیلئے نصب کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ، پیپلز پارٹی کا بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کا اعلان

ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور سردی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کا …