حکومت خواتین کو برسر روزگار کرنے کیلئے کام کررہی ہے، شاہانہ عروج

ڈیجیٹل سکلز پروگروام سے خواتین کو روزگار میں آسانی ہوگی، وی سی وومن یونیورسٹی صوابی

صوابی( نمائندہ شہباز)وومین یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی 3 ہزار خواتین کو ڈیجیٹل سکلز کے ذریعے باروزگار بنانے کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو برسر روزگار کرنے کے لئے بہترین کام کررہی ہے۔اور اس میں وومین یونیورسٹی صوابی کی کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا جہاں پر انتظامیہ نے ہیلتھ انفارمیٹکس، میڈیکل سونوگرافی، ڈائگنوسٹک لیبارٹری سائنسز، مائیکروبائیالوجی اینڈ ایمینالوجی، فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن سیمت بہت سے ایسے شعبہ جات شروع کئے ہیں جس میں ڈگری لینے کے بعد طالبات خود دوسروں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیش کرسکتی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے خیبر پختونخواہ کی خواتین پر زور دیا کہ وہ حکومت کے خواتین کے حوالے سے شروع کئے جانے والے پروگراموں میں شرکت کریں اور ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔کیونکہ آنے والا دور خواتین کی ترقی کا دور ہے وہ حکومتیں کامیاب ہونگی جو دونوں مرداور خواتین کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بابڑہ کمیشن رپورٹ کو عام کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اعجاز علی

بٹ خیلہ ( نمائندہ شہباز ) بابڑہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحہ …

%d bloggers like this: