حکومت نے پسماندہ طبقے کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑا ُٹھایا ہے‘اسد قیصر

صوابی (نمائندہ شہباز) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ اعلی تعلیم و تر بیت کی بدولت ہم دنیا میں نام کما سکتے ہیں‘ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے اور پسماندہ طبقے کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑا ُٹھایا ہے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد اعظم پبلک سکول و کالج میں مستحق افراد میں ویل چیئر ز اور سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا.

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم ، بجلی ، کھیل اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںجس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے دیگر شہر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی.

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء و طالبات کے تعلیم و تر بیت پر خصوصی توجہ دیں تعلیمی ادارے ان طلبہ کے لئے گھر اور اساتذہ ماں باپ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بعد ازاںو ومن یونیورسٹی صوابی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے وومن یونیورسٹی صوابی کیلئے50 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وویمن یونیورسٹی صوابی کواب تک3کروڑ16لاکھ روپے سکالر شپ کی مدمیں دیئے گئے ہیں جس سے316طالبات اب تک احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ پروگرام سے مستفیدہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کی اجتماعی جدوجہدکی بدولت ہی ایک تعلیم یافتہ اورکامیاب معاشرہ پروان چڑھ سکتاہے، وطن عزیز کے بچے بچے اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناپاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم وتربیت کی بدولت ہی ہم دنیامیں ناک کماسکتے ہیں موجودہ حکومت نے تعلیم میں اصلاحات لانے اورپسماندہ طبقوں کیلئے زیورتعلیم سے آراستہ کرانے کابیڑہ اٹھایاہے۔

انہوں نے کہا طلبہ جب ملک،قوم اورعلاقے کانام روشن کریں گے تو ان کیساتھ انکے اساتذہ کا نام بھی روشن ہو گا، منزل مقصود پانے کے لیے انسان کی سوچ کو مثبت ہونا ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے سوچ اورارادوں کوبدل کرنے جدوجہدکرنی ہوگی، اچھی اور مثبت سوچ کی بدولت نہ صرف ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں بلکہ اپنامنزل مقصودبھی حاصل کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی حکومت نے بنوں کو ایک اور منصوبے سے محروم کر دیا‘تیمور باز ایڈوکیٹ

بنوں (نمائندہ شہباز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضلع بنوں کو ایک اور منصوبے سے …

%d bloggers like this: