خیبرپختونخوا، مختلف اضلاع میں ژالہ باری، تیار فصلیں تباہ

بونیر اور صوابی میں تمباکو کی تیار فصل زمیں بوس ہو گئی، سبزیوں کے کھیتوں سمیت پھلوں کے باغات کو بھی نقصان

پشاور (نمائندگان) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔ بونیر ، صوابی، مردان سمیت دیگر اضلاع میں ہفتہ کی شب آنے والی شدید آندھی اور ژالہ باری نے کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا، کچے مکانات گر گئے۔ مقامی زمینداروں کے مطابق بالخصوص صوابی میں تمباکو کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جس کے بعد انہوں نے صوبائی حکومت سے تعاون کی بھی اپیل کی کیونکہ اس فصل کیلئے وہ سال بھر انتظار کرتے ہیں ۔ دیگر اضلاع سے آنے والی خبروں کے مطابق بونیر میں بھی ژالہ باری اور تیز ہوائوں سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی ملک بھر اور پوری دنیا میں عدم تشدد کا عالمی دن منائے گی، اسفندیارولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اے این …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: