پرویز خٹک اور انکے بھائی کے حامی گروپوں میں تصادم ،ایک جاں بحق ،ایک زخمی

نوشہرہ ( آ ن لائن) نوشہرہ کے یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے کلاں یونین کونسل نواں کلے میں تحریک انصاف کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا جلسہ یونین کونسل نواں کلے کے جناز گاہ میں ہونے والا تھا۔جس پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں گروپوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے

۔دونوں گروپوں میں ایک گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک کا حمایتی ہے جبکہ دوسرا گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کا حمایتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ، پیپلز پارٹی کا بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کا اعلان

ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور سردی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کا …