پی ٹی آئی حکومت نے بنوں کو ایک اور منصوبے سے محروم کر دیا‘تیمور باز ایڈوکیٹ

بنوں (نمائندہ شہباز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضلع بنوں کو ایک اور منصوبے سے محروم کر دیا ، خیبر پختونخوا میں آ ئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام میں پورے بنوں ڈویژن کو نظر انداز کرکے ڈی آ ئی خان میں دفتر بنانے کی منظورے دے دی گئی ہم صوبے کے کسی حصے میں بھی سافٹ ویئر پارکس بنانے کے خلاف نہیں لیکن جہاں پر کسی ضلع کی حق تلفی کی جا رہی ہو تو وہاں پر ضرور آواز اُٹھائیں گے اور بنوں تو وہ ضلع ہے جہاں سے عمران خان اس کرسی پر پہنچ گئے.

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تیمور باز خان ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ آ ئی ٹی پارک کے قیام سے سینکڑو ں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے لیکن پتہ نہیں کہ بنوں کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے عمران خان کہا کرتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دلائیں گے الٹا ہمارے نوجوانوں کو مختلف مواقع پر محروم کر دیا گیا کہتے تھے کہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گے اب شیلٹر ہومز میں بھی قیام کرنے والوں کو کھانا نہیں ملتا جس سے افسران نے ہاتھ کھڑے کر دیئے عنقریب ان میں تالے دیکھنے کو ملیں گے.

تیمور باز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آ ئی ٹی سیکٹر میں بنوں کا بھی اتنا حق بنتا ہے جتنا وزیر اعلیٰ یا وزراء کے اضلاع کا حق ہے لہذا ضلع بنوں یا پورے بنوں ڈویژن میں آ ئی ٹی پارک کی منظوری دیکر نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

چارسدہ میں زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم

چارسدہ: عدالت نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے …

%d bloggers like this: