لوئر دیر میں 121مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز) عالمی وباء کی دوسری لہرکے دوران ضلع لوئر دیر میں اب تک 121مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دو افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کے میلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اشاد علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کورونا کی دوسری لہرکے دوران ضلع لوئردیر میں اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کی سریننگ کا عمل مکمل کیاگیا ہے جس میں 121افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں محکمہ صحت کے 12اہلکارز بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں ایک محکمہ صحت ای پی آئی ٹیکیشن شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے تیزی سے پھلنے کا اہم وجہ احتیاطی تدابیر کو پس پشت ڈالنا ہے۔ ڈاکٹر ارشاد علی نے کہاکہ ضلع میں کورونا کی بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر محکمہ صحت لوئیر دیر نے ہسپتالوں میں طبی عملے کو الرٹ کر دیا جبکہ ہسپتالوں میں دوبارہ آئسولیشن وارڈز فعال کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لکی مروت، مخالفین کے حملے میں 3راہگیروں سمیت 5افراد قتل

سید عالم اور اول خان جیل سے رہائی کے بعد گاؤں جارہے تھے ،راستے میں …