149 انکاری والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادیئے

لکی مروت(نمائندہ شہباز)ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کی طرف سے تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے غزنی خیل اور لکی سٹی میں ویکسی نیشن سے انکاری والدین کے149 بچوں کو حفاظتی قطرے پلوا دیئے۔

حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں سے ریفیوزل کیسز سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے ماتحت افسران کو ہدایت کی کہ انکاری والدین کو ہر صورت بچوں کی ویکسی نیشن پر قائل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے لینے سے رہ نہ جائے ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلطان حیدر نے غزنی خیل یونین کونسل میں انکاری والدین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے، زیادہ تر والدین آبنوشی اور دیگر مسائل کی وجہ سے بچوں کو انٹی پولیو ویکسین دینے سے انکاری تھے۔

ایڈیشنل اے سی نے موقع پر پبلک ہیلتھ اور بلدیات کے افسران کو مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی جس پر والدین کو بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے پر راضی ہوگئے۔صحت محافظوں نے موقع پر144بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی، لکی سٹی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ خان نے انکاری والدین کو منا کر پولیو ٹیموں کے ذریعے35بچوں کو حفاظتی قطرے پلوادیئے۔
قطرے پلوادیئے

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام بہہ چکے ہیں‘حاجی ہدایت اللہ

سینئر ڈاکٹرز عزت نفس مجروح ہونے سے بچنے کیلئے مستعفی ہورہے ہیں ‘ تقریب سے …

%d bloggers like this: