بنوں،معمولی تکرار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق

بنوں (نما ئندہ شہباز )بنوں کے علاقہ فاطمہ خیل میں بحث و تکرار کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پ ولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ صدر پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے نصیب اللہ ولد نصر اللہ خان نے بتایا کہ میں اپنے چچا زاد فرمان اللہ ولد نثار خان سکنہ کوٹکہ بلند خان فاطمہ خیل کلاں مزدوری کیلئے بازار آرہا تھا کہ راستے میں واقع سپورٹس کمپلیکس کے قریب پہنچے تو پہلے سے موجود با مسلح ملزمان ظہور الدین ولد غلام الدین ، ذوہیب ولد نواب خان ساکنان فاطمہ خیل کلاں نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے میرے والد نصر اللہ خان اور چچا زاد فرمان اللہ خان جاں بحق ہو گئے جبکہ میں خوش قسمتی سے بچ نکلا

پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی وجہ عداوت گالی گلوچ بتائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …