ٹڈی دل کا لشکر بھکر کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوگیا

ڈیرہ، (نمائندہ شہباز) ٹڈی دل کا لشکر پنجاب کے علاقہ بھکر کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوگیاجنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی دو یونین کونسل شموزئی اور چودواں میں ڈیرے ڈال دیئے۔

ٹڈی دل سے علاقے میں گندم اور کپاس کی فصل اور کھجور کے باغات کو نقصانات پہنچ سکتا ہے۔ٹڈیوں کا حملہ روکنے کے لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں سرگرم ہوگئیں علاقے میں آگہی مہم بھی شروع کردی۔ٹڈی کے حملوں پر نظر رکھنے کے لئے جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور دیگر اضلاع میں میں بھی سرویلنس ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بونیر، رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے خود کو گھر میں کورنٹائین کرلیا

ایم این اے تبلیغی جماعت کے ارکان سے ملے تھے جن میں ایک کوروناکا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔