مردان، چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

مردان، چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

رستم چنگے بابا روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو1122

مردان(نمائندہ شہباز) مردان میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق گزشتہ روز رستم چنگے روڈ پر چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں چنگ چی میں سوار خان نواب اور اس کے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*