بٹگرام، پرائمری سکولز ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے میرٹ لسٹیں جاری

بٹگرام (نمائندہ شہباز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بٹگرام نے پرائمری سکولز ٹیچرز (PSTs) کی بھرتیوں کے لیے غیر حتمی میرٹ لسٹیں جاری کردیں،خواتین امیدوار تین یوم کے اندر اندر 21 فروری تک اپنے اعتراضات دفتر ڈی ای او زنانہ بٹگرام میں جمع کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے ضلع بٹگرام کے دونوں تحصیلوں الائی اور بٹگرام میں پرائمری سکولز ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ایف ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب خواتین امیدواروں کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں مرتب کرکے ڈی ای او زنانہ آفس اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

ڈی ای او زنانہ بٹگرام زہرہ بیگم نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کرتے ہوئے اپنے کوائف چیک کرنے اور اپنے اپنے اعتراضات تحریری طور پر تین یوم کے اندر اندر دفتر میں جمع کرنے کا حکم صادر کیا۔

انہوں نے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بھرتیوں میں کسی قسم کی رشوت ستانی سے گریز کریں۔اگر کسی امیدوار یا دفتری اہلکار کو رشوت ستانی میں پایا گیا تو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام بھرتیاں انتہائی میرٹ اور حکومت کی مروجہ پالیسی کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر، محکمہ تعلیم کا 560 اساتذہ کی ملازمت میں ایک سال توسیع کاحکم

توسیع پانے والوں میں 392 پرائمری اور 168 دیگر کیڈرزکے اساتذہ شامل ہیں بلامبٹ (نمائندہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔