جزوی لاک ڈاؤن،لنڈیکوتل میں تجارتی مراکز بند، سڑکیں سنسان

سبزی،گوشت،فروٹ، چکن، کریانہ سٹور،آٹا چکی اور میڈیسن و دیگر اشیائے خورد نوش کی دکانیں کھلی رہیں

لنڈیکوتل(نمائندہ شہباز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات پر کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر لنڈی کوتل بازار میں تجارتی مراکز مکمل بند ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے گھروں کے لئے کھانے کاسا مان سبزی،گوشت،فروٹ، چکن، کریانہ سٹور،آٹا چکی اور میڈیسن و دیگر اشیاء خورد نوش کی دکانیں کھلی رہیں باقی بازار مکمل بند رہا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے لنڈی کو تل کے تمام عوام اور تاجروں کو حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا اور تمام عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی ہیں تاکہ کورونا وائرس کا روک تھام بروقت ممکن ہوسکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آجائے۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر، محکمہ تعلیم کا 560 اساتذہ کی ملازمت میں ایک سال توسیع کاحکم

توسیع پانے والوں میں 392 پرائمری اور 168 دیگر کیڈرزکے اساتذہ شامل ہیں بلامبٹ (نمائندہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔