نوشہروفیروز، رشتے کے تنازعہ پر مسلح تصادم، 6افراد جاں بحق

نوشہروفیروز (آن لائن)صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں رشتہ کے تنازعے پر مسلح افراد نے حملہ کیاہے،جس کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ رات گئے ہالانی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں لاشاری میں پیش آیا،جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔گھر سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں محمد خان، ضمیر لاشاری،زاہد لاشاری، بچل لاشاری شامل ہیں جبکہ مرنے والے دو حملہ آوروں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے رشتہ کے تنازع کے سبب پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر، محکمہ تعلیم کا 560 اساتذہ کی ملازمت میں ایک سال توسیع کاحکم

توسیع پانے والوں میں 392 پرائمری اور 168 دیگر کیڈرزکے اساتذہ شامل ہیں بلامبٹ (نمائندہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔