بنوں، سرکل آفیسر وزیر سب ڈویژن اسد خان کا مختلف قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

بنوں(نمائندہ شہباز)وزیر سب ڈویژن کے سرکل آفیسر اسد خان وزیر نے ڈی آئی جی بنوںریجن عبدالغفور آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مختلف ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ سنٹر کادورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائز ہ لیا اُنہوںنے ڈی آئی جی کی طرف سے قرنطینہ سنٹر کے سٹاف کو سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اُنہوںنے دورے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے مختصرباتیں کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے لیکن یہ عوام کے تعائون سے ہی ممکن ہے اگر عوام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعائون کریں گے تو کوروناوائرس کا خاتمہ ہوسکتا ہے مگر نہیں ,ہماری پولیس کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے اور جانوں پر کھیل کر کورونا وائرس کا خاتمہ کررہی ہے اُنہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اچھے کام میں ہمارے ساتھ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع دیر لوئر میں25 کوروناوائرس مریض صحت یاب ، ہسپتال سے ڈسچارج

بلامبٹ (نمائندہ شہباز) ضلع دیر لوئر میں25 کوروناوائرس مریض صحت یاب ہوکر انھیں ڈسچارج کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔