پاراچنار، پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبیلوں کے مابین جھڑپیں جاری، 5افراد جاں بحق ،24زخمی

کشیدگی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ متحرک، انٹرنیٹ سروس بند، دونوں قبیلوں کے مابین جنگ بندی کیلئے جرگے شروع، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات

پاراچنار(نمائندہ شہباز)ضلع کرم کے علاقہ بالش خیل میں زمین کے تنازعہ پر پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبیلوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے دوران دونوں فریقین سے مجموعی طور پر 5افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

ہسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں واقع لوئر کرم کے علاقہ بالش خیل کی شاملاتی اراضی میں گذشتہ روز پاڑہ چمکنی قبائل نے بالش خیل قبائل پر فائرنگ کی جس کے بعد فریقین کے مابین خونریز جھڑپیں شروع ہوگئیں ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کے ہمراہ وہ گزشتہ روز فائر بندی کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فائر بندی کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے بالش خیل قبائل کا کہنا ہے کہ ان کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر علاقہ غیر کے لوگ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی جائیداد میں غیر قانونی تعمیرات شروع کررکھی ہیں،

گزشتہ روز پاڑہ چمکنی قبائل نے ان پر بلا جواز فائرنگ شروع کی اور عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کو مسمار نہیں کیا جارہا ہے پاڑہ چمکنی قبیلے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اصل مالکان سے انہوں نے سٹامپ پیپر پر بیعہ نامہ لکھ کر اراضی خریدی ہے جبکہ قبائلی عمائدین اور پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث جائیداد کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں اور مختلف ناخوشگوار واقعات میں بے شمار جانی نقصانات ہوئے ہیں قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام مسلے کے حل اور جھڑپیں رکوانے کیلئے سنجیدہ اور فوری اقدامات اٹھائیں اور ٹال مٹول سے کام لینے سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب بالش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے مابین مسلح جھڑپوں کے باعث علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور ٹل پاراچنار روڈ پر آمد و رفت شدید طور پر متاثر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دتہ خیل قبیلے کی معاوضوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنیکی دھمکی

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری طور پر سروے …