باجوڑ، عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(نمائندہ شہباز) باجو ڑمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہفتہ کے دن ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے عنایت کلی بازار میں باچا محمد ولد گل زمان سکنہ انعام خورو چینہ گئی تحصیل واڑہ ماموند کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تاجر برادری نے حکومت سے بازار اور دکانداروں کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شبقدر، گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار نے بہن اور کمسن بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شبقدر( نمائندہ شہباز)شبقدر کے علاقہ جنہ پور میں گھریلو اور پسند نا پسند کی شادی …