جنوبی وزیریستان: بھتہ خوروں سے جھڑپ میں پاک فوج کا کیپٹن جاں بحق

جنوبی وزیرستان:ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے عللاقے شیر ونگئ میں نامعلوم عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں پاک فو ج کا کیپٹن عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ شیرونگئی میں بھتہ خوروں نے ایک مقامی شخص سے بھتہ طلب کرنے آئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتی ہی مقامی شخص کی مدد کیلئے پہنچی تو بھتہ خوروں نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کپٹن عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے ایک مقامی شخص سے 6 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے آئے تھے ۔

کپٹن عبداللہ کا تعلق ضلع کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا پھیلاو، حکومت کا پشاور میں 30 بازاروں کو سیل کرنیکا فیصلہ

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خطرات …

%d bloggers like this: