کرم میں حالیہ تنازعے کے حل کیلئے اے این پی کے وفد کا کامیاب دو روزہ دورہ

صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر وفد نے مقامی مشران، سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں

پارا چنار(نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی کے سربراہی میں وفد نے ضلع کرم کا تفصیلی دو روزہ دورہ کیا۔

Advertisements

وفد نے بالیش خیل اور چمکنی قبائل کے مشران، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں اور علاقے کے ایم این اے ساجد حسین طوری کیساتھ ملاقاتیں کی.

وفد نے باچا خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے امن کا پیغام ان تک پہنچایا اسکے علاوہ حالیہ تنازعے کے بارے میں بھی فریقین کیساتھ تفصیل سے بات ہوئی جس میں فریقین نے وفد کو یقین دلایا کہ بغیر جنگ اور تشدد کے اس مسئلے کا حل نکالا جائیگا۔

کرم عوام اور فریقین نے حالیہ تنازعے میں مثبت کردار ادا کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں کرم انتطامیہ اور صوبائی حکومت کو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اے این پی کے صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی نے بھی ضلعی انتطامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرم انتطامیہ اپنا قبلہ درست کرلے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اپنی ذمہ داری سمجھے اور ایسے اقدامات اٹھائیں کہ آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل 10 اگست سے دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

کوہاٹ(نمائندہ شہباز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) نے پاکستان سے رجسٹرڈ …

%d bloggers like this: