پولیس سٹیشن ناواگئی میں عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،مولانا خانزیب

معمولی مسائل کے حل کیلئے شہریوں کو تھانہ عمری بھیجنا زیادتی ہے، اے این پی باجوڑ رہنما

باجوڑ(نمائندہ شہباز )عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سینئر رہنما مولانا خانزیب نے کہا ہے کہ فاٹا مرجر کے بعد باجوڑ کے مختلف علاقوں میں تھانے اور پولیس سٹیشنز تعمیر کئے گئے ہیں نواگئی سب ڈویژن سول کالونی نواگئی میں بھی 8 ماہ پہلے پولیس اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوئی ہے مگر ابھی تک اس پولیس اسٹیشن میں تحصیل لیول کے امور بھی نہیں نمٹائے جاتے اور اسے صرف پولیس چوکی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ پورے تحصیل نواگئی اور تحصیل چمرکنڈ کے عوام کو چھوٹے چھوٹے امور نمٹانے کیلئے 40 کلومیٹر دور تھانہ عمری بھیج دیا جاتا ہے، پورے سب ڈویژن کی سطح پر صرف ایک تھانہ عمری میں بنایا گیا ہے، سابقہ ڈی پی او کے نوٹس میں بھی یہ مسئلہ علاقے کے مشران لائے تھے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

مولانا خانزیب نے کہا کہ باجوڑ میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او اس مسئلے کا نوٹس لے اور تحصیل نواگئی اور تحصیل چمرکنڈ کیلئے سول کالونی نواگئی میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس اسٹیشن میں پولیس تھانہ کو فی الفور فعال کرکے تربیت یافتہ افراد کی تعیناتی یقینی بنائے۔

ساتھ ہی باجوڑ کے ہر تحصیل کے سطح پر اس علاقے کے اندر پولیس تھانوں کو فعال کیا جائے تاکہ روز مرہ کے امور نمٹانے کیلئے مقامی لوگوں کو پریشانی اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

شبقدر، گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار نے بہن اور کمسن بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شبقدر( نمائندہ شہباز)شبقدر کے علاقہ جنہ پور میں گھریلو اور پسند نا پسند کی شادی …