پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، مولانا عطاء الرحمن

تخت بھائی( نمائندہ شہباز) جمعیت علماء اسلا م (ف) خیبرپختونخوا کے امیر وسینیٹر مولانا عطا الرحما ن نے کہاہے کہ دینی مدارس کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے امریکہ اوراسکے حواری دینی مدارس کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کسی بھی صورت کامیابی نہیں ملے گی۔

ملک میں27ہزار مدارس میںساڑھے پانچ لاکھ طلباء علم کی پیاس بجھا رہے ہیں پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیامہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ملکی مفاد میں ہی ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم شیرگڑھ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے موقع پر کیادارالعلوم شیرگڑھ کے مہتمم مولانا محمد قاسم،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین اور مفتی سلیم حلیمی بھی انکے ہمراہ تھے۔

سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے آگ سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دار العلوم شیرگڑھ ایک عظیم درسگاہ ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے کونے کونے میں دین اسلام کے اشاعت میں سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی نابالغوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے بے روزگاری میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے نوجوان طبقہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں بی آر ٹی نے پشاور کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو ایک اناڑی کے ہاتھوں تباہ کر دیا گیا ہے۔ملکی معیشت روز بروز گرتی جارہی ہے اور وزیر اعظم اور اسکے حواری ہاتھ پے ہاتھ درے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبوں کو پہلے دن سے حقوق نہیں دیے جارہے ہیں اور اب اٹھارویں ترمیم کو ختم کر کے صوبوں سے انکا حق چھینا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں لیکن نام نہاد حکمرانوں نے چھپ سادھ لی ہے عمران خان نے ملک کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب کوئی بھی حکمرانی کے لئے تیار نہیں ہے۔

جی ڈی پی 0.4فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے اربوں ڈالرز کے قرضے لینے کے باوجود بھی معیشت سنبھل نہیں رہی ہے انہوںنے کہاکہ عید الاضحی کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کررہے ہیں اور بہت جلد عمران خان کو گھر بھیج کر پاکستان کو بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بابڑہ کمیشن رپورٹ کو عام کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اعجاز علی

بٹ خیلہ ( نمائندہ شہباز ) بابڑہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحہ …

%d bloggers like this: