عوامی نیشنل پارٹی بابائے امن کے فلسفہ پر عمل پیرا ہے، شاہد خان

شبقدر(نمائندہ شہباز) شہدائے بابڑہ نے جانوں کی قربانی دیکر پختونوں کی لاج رکھی ، اے این پی ہمیشہ بابائے آمن کے فلسفہ آمن پر عمل پیرا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اے این پی تحصیل شبقدر کے صدر شاہد خان نے یوم بابڑہ کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔

ریفرنس سے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی میاں سلیم شاہ ، تحصیل جنرل سیکریٹری زاہد خان کتوزئی ، تحصیل انفارمیشن سیکریٹری سعید خان ، تحصیل ڈپٹی جنرل امجد خان کتوزئی ، سیف اللہ ،سالار کاشف ، سحرگل ، محمد ارشاد ، ذیشان پختونیار ، پیرشہنشاہ ، جنگریز ودیگر خطاب کیا ۔

مقررین کے شہداء بابڑہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابڑہ کے مقام پر 1948میں سینکڑوں پختونوں نے اپنے جانوں کی قربانی دے کر خود کو امر کیا ۔

انھوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی صرف اے این پی نے لڑکر برصغیر کو آزاد کیا سر خیوشوں نے اپنی مال جان قربان کرکے آج بھی اسی جنگ میں جانیں دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جمرود،کوکی خیل متاثرین کی عدم واپسی کیخلاف جاری دھرنے کو3ماہ مکمل

باب خیبر کے مقام پر متاثرین کی بحالی و باعزت واپسی کیلئے احتجاجی کیمپ میں …

%d bloggers like this: