باچا خان نے ہمیشہ پختون قوم کی واحدانیت پر زور دیا، جمال ناصر

تخت بھائی ( نمائندہ شہباز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے ترجمان جمال ناصر خان نے کہا ہے کہ باچا خان کی تحریک امن کی فروغ سچ کی تلقین اور عدم تشدد کے فلسفے کا نام تھا باچا خان اور خان عبد الولی خان نے ہمیشہ پختون قوم کی واحدانیت پر زور دیا اور جنگ و جدل کے خلاف گفت و شنید کے زریعے غضب شدہ حقوق حاصل کرنے کے لئے جہدوجہد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باچا خان نے پختون قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے تعلیم کا درس دیتے رہے امن ترقی اور پختون قوم کی خوشحالی کے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کئے خدائی خدمتگار تحریک اج عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں پختون قوم کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔

جمال ناصر خان نے کہا کہ باچا خان نے ہمیشہ عدم تشدد کے بانی تھے اور ان کے درس دیتے تھے پختون قوم کو بندوق تھامنے کے بجائے ان کو تعلیم سے روشناس کرانا اور ان کے ہاتھوں میں قلم دینا ان کا مشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ خان عبد الولی خان بابا بھی باچا خان کے فلسفے کا داعی تھا اور تمام تر زندگی پختونوں کی حقوق کے حصول کے لئے وقف کرلیا تھا اور خان عبد الولی خان نے بھی جیلوں کی تکلفیں برداشت کئے لیکن کھبی کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور مظلوم کے حقوق کے اواز بلند کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اج خدائی خدمتگار تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں پختون قوم کی خدمت کرتے ہیں اور اسفندیار ولی خان کی قیادت میں جمہوریت کی بالادستی اور پختون قوم کے غضب شدہ حقوق کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا اور این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترامیم کے زریعے صوبے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ 23جنوری کو باچا خان بابا کے برسی اور پارٹی کے صد سالہ تقریب میں ضلع مردان سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کالج چوک مردان سے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں روانہ ہو گا انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ جلوس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایں

یہ بھی پڑھیں

وانا، انتظامی محکموں میں اختیارات پر اختلاف، شہری تذبذب کا شکار

جنوبی وزیرستان میں مقامی سطح پر محکمہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سکاؤٹس فورس کے اندورنی …