باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2مقامی مشران جاں بحق

ملزمان واردات کے بعد فرار، پولیس نے مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی

باجوڑ(نمائندہ شہباز)باجوڑ کے علاقہ سلازئی میں ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ واردات کے دوران 2مقامی مشران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی۔

سلارزئی کے دور دراز علاقے لیٹئی میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مقامی مشران ملک سعادت خان اور ملک شازواللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ چرگو ایس ایچ او باچا رحمان کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہیڈکواٹر خار ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لکی مروت، مخالفین کے حملے میں 3راہگیروں سمیت 5افراد قتل

سید عالم اور اول خان جیل سے رہائی کے بعد گاؤں جارہے تھے ،راستے میں …