باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ صحت کا ملازم زخمی، پشاور منتقل

صفت اللہ صفت ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار، پولیس نے تفتیش شروع کردی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سٹاف کا واقعے کیخلاف اجلاس کا انعقاد، پولیس حکام اور انتظامیہ سے ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

باجوڑ(نمائندہ شہباز) باجوڑ میں نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے محکمہ صحت کا ملازم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ شام کوضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں محکمہ صحت باجوڑ کا کلاس فور ملازم صفت اللہ صفت ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

جسے ابتدائی طور پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار اور بعد ازاں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء جمعہ کے دن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑمیں محکمہ صحت کے ملازمین جن میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف ،کلاس فور، نرسنگ سٹاف اوردیگرشامل تھا نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا

جس میںمحکمہ صحت کے ملازم صفت اللہ صفت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔تقریب میں تمام سٹاف نے صفت اللہ صفت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے مطالبہ کیاگیا کہ قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے اور سخت سزا دی جائے۔

باجوڑ کی سیاسی اور سماجی حلقوں نے بھی صفت اللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

صوابی‘ مختلف واقعات کے دوران 2نوجوان جاں بحق

گلہ میں پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا صوابی(نمائندہ …