مردان اورملاکنڈ تعلیمی بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی نتائج کا اعلان کردیا

بلامبٹ (نمائندہ شہباز) ملاکنڈ تعلیمی بورڈنے ایف اے ،ایف ایس سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ، اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالب علم باسط علی اور اسلامیہ گرلز کالج اوڈیگرام کی طالبہ فریال رضا نے 1025نمبر ز حاصل کرکے فرسٹ پوزیشن حاصل کی،نتیجہ 100فیصد رہا ،کنٹرولر امتحانات میاں وزیر جان ساجد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹ ٹو میں مجموعی طورپر 28248امیدواروں میں سے 28248امیدوار کامیاب ہوئے ،اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالب علم باسط علی اور اسلامیہ گرلز کالج اوڈیگرام کے طالبہ فریال رضا نے 1025نمبرات حاصل کرتے ہوئے فرسٹ پوزیشن حاصل کی جبکہ سپیر ئر لالازار پبلک سکول اینڈ کالج تھانہ کی طالبہ شہزادی فریال نے 1023نمبرز لیکر بورڈ میں دوسری اور اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کی عروسہ ہمایون نے 1021نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ گرلز کالج اوڈیگرام تیمرگرہ کی طالبہ سونی سعید نے 991نمبرز لیکر فرسٹ اسلامیہ گرلز کالج اوڈیگرام ہی طالبہ تسکین بیگم نے 983نمبرز لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ شہید فہید احمد ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈ کے طالب علم حمد حبیب نے 976نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس جنرل گروپ میں دی انٹی لیکچول سکول اینڈ کالج تالاش کی طالبہ فائزہ خان نے 997نمبرز لیکر فرسٹ اسی کالج کی طالبہ سرائیہ انجم نے989نمبرز لیکر دوسری جبکہ عبد القدیر خان ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالب علم ضیاء الدین نے 911نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں پمز سکول اینڈ کالج بیاری کی طالبہ صادقہ بی بی نے 944نمبرز فرسٹ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ادینزی کی طالبہ بشریٰ بی بی نے 942نمبرز لیکر دوسری جبکہ پمز سکول اینڈ کالج بیاری کی طالبہ حسنیٰ منان نے 938 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں ملاکنڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز درگئی ملاکنڈ کے طالب علم مدثر حیات نے 962نمبر لیکر فرسٹ اسی ادارے کے محمد ہشام نے 954نمبر ز لیکر دوسری جبکہ عبد الرحمن جو کہ اسی ادارے کے طالب علم ہے نے 891نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

دریں اثناء مردان بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا امتحان میں کل45681امیدوار کامیاب قرار ،مجموعی نتیجہ 100 فیصد رہاپہلی تینوں پوزیشنیں کرنل شیر کیڈٹ کالج نے حاصل کیں منگل کے روز بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مہمان خصوصی تھے بچوں اوران کے والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی بورڈ کے چیئرمین امتیاز ایوب نے نتائج کا اعلان کیا کرنل شیرکیڈ ٹ کالج کے شعبہ انجینئرنگ کے طالب علم اوسید احمد نے 1041مارکس لے کر بورڈ میں پہلی ،اسی کالج کے طالب علم محمد حارث شہزاد 1035مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ کرنل شیر کیڈٹ کالج ہی کے طالب علم شہریار نیازی نے 1031 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

اس طرح طرح پری میڈیکل گروپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ انیقہ سعید نے 1027مارکس لے کر پہلی ،طفیل شہید آرمی کالج مردان کے طالب علم عنایت اللہ 1023مارکس لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پشاور ماڈل سکول کالج کی طالبہ اقراء سعید 1021نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس گروپ میں پنجاب کالج نوشہرہ کی طالبہ یسریٰ سعید 1007مارکس کے ساتھ پہلی،گورنمنٹ کالج نوشہرہ کے طالب علم مبین الرحمان 1005مارکس لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ کنک کوڈوبہ کالج حکیم آباد نوشہرہ کی وشمہ تبسم نے 987مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

آرٹس گروپ میں ایک پرائیوٹ طالبہ ثمن بی بی نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 954مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار ٹہریں اس طرح ورکنگ فوکس گرائمر سکول مردان کی سندس 922نمبرا ت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں پائیز کالج خویشگی نوشہرہ کی طیبہ سلیم نے 916نمبرات لے کر تھرڈ پوزیشن اپنے نام کرلیا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء او رطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں

بابڑہ کمیشن رپورٹ کو عام کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اعجاز علی

بٹ خیلہ ( نمائندہ شہباز ) بابڑہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحہ …

%d bloggers like this: