لوئر دیر،امن لشکر پر بم حملہ،گاڑی تباہ،تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ

دہشت گردوں نے میدان برجوگوٹ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے امن لشکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

لوئر دیر(نمائندہ شہباز)دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے لشکر کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔جمعرات کی صبح لوئر دیر کے علاقے میدان برجوگوٹ میں کمانڈر امن لشکر و صوبائی صدر درانی قومی اتحادملک خان بادشاہ گاڑی میں جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام بہہ چکے ہیں‘حاجی ہدایت اللہ

سینئر ڈاکٹرز عزت نفس مجروح ہونے سے بچنے کیلئے مستعفی ہورہے ہیں ‘ تقریب سے …

%d bloggers like this: