لر او بر نعرے پر اعتراض‘شاہ جی گل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں‘اے این پی خیبر

جغرافیائی حدبندیوں کی وجہ سے کسی قوم کی تاریخ کلچر اور زبان تبدیل ہوسکتی ہے نہ ہی قوم پر کوئی آنچ آسکتی ہے‘ چراغ آفریدی

باڑہ (نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری چراغ آفریدی نے کہا ہے کہ لر او بر یو افغان نعرے پر اعتراض کرنے والے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں مناظرے تو تاریخ کے علماء سے کئے جاتے ہیں‘

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری چراغ آفریدی نے کہا کہ موصوف بذات خود افغان قوم سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی ہی قوم پر ناجائز اعتراضات لگا کر کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ جہالت پر مبنی بیانات سے پختون قوم کی تاریخی حیثیت کو مسخ نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جعفرافیائی حدبندیوں کی وجہ سے کسی قوم کی تاریخ کلچر اور زبان تبدیل نہیں ہوسکتی اور نہ ایسے خودساختہ بیانات سے کسی قوم پر کوئی آنچ آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باجوڑ، کچے مکان کی چھت گرنے سے 2لڑکیاں جاں بحق، 2زخمی

باجوڑ(نمائندہ شہباز)باجوڑ کے علاقہ بدان میں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے کے نتیجہ میں …