سی ٹی ڈی نے مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشت گرد گرفتار

مردان: انسداد دہشت گردی فورس مردان کے اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شیرین کوٹھے سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 6 کلو بم ڈیٹونیٹر اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان کے دہشتگرد تنظیم سے ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باجوڑ، کچے مکان کی چھت گرنے سے 2لڑکیاں جاں بحق، 2زخمی

باجوڑ(نمائندہ شہباز)باجوڑ کے علاقہ بدان میں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے کے نتیجہ میں …