پاراچنار،طوفانی بارش و ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

دریائے کرم میں طغیانی سے زرخیز زمینیں کھٹائی کا شکار، کسانوں کا مالی تعاون کا مطالبہ

پاراچنار (نمائندہ شہباز)پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے مختلف علاقوں شنگک نستی کوٹ للمے اور کنج علی زئی میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے باعث جہاں باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں

وہاں دریائے کرم میں طغیانی کے باعث زرخیز زمینیں بھی کٹائی کا شکار ہوگئیں اور کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے شہریوں نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سے متاثرین کی فوری مالی معاونت کی اپیل کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں اور کاشتکاروں کیساتھ مالی تعاون کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بنوں کے تاجروں کی مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک کی دھمکی

بنوں(نمائندہ شھباز) بنوں کی تاجر برداری نے مہنگائی و ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے …

%d bloggers like this: