مختلف سرکاری سکولوں میں 155 مرد اساتذہ اور 162 اُستانیاں غیر حاضر‘مانیٹرنگ کمیٹی نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی
بنوں ( نمائندہ شہباز)محکمہ تعلیم بنوں میں بڑے پیمانے پر قاعدگیاں سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر نظر رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے۔
مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بنوں کے سامنے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کے مطابق مختلف سکولوں میں 155 مرد اساتذہ اور 162 استانیاں غیر حاضر پائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سات اساتذہ پراکسی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جو دوسرے ساتھیوں کیلئے حاضری لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں اسی طرح مختلف علاقوں میں دس سکولوں پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے جس کیخلاف ایکشن لینے کو کہا گیا ہے علاوہ ازیں 17زنانہ اور 40مردانہ سکول بند پائے گئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی بنوں محمد زبیر خان نیازی نے بے قاعدگیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔