شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کی حفاظت ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، فیصل زیب

یہ بھی پڑھیں: 16نعشیں ملنے کامعاملہ،لواحقین اورجرگہ میں مذاکرات کامیاب

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا جن میں مقامی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پختونوں کا قتل عام روکنا ہوگا، ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے،ایمل ولی

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …