مردان میں مزید 5علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مردان: ضلع مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر مزید 5علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیااورضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر 10 دن کیلئے 5 گھروں اور گلیوں میں رہائش پذیر 145 افراد کے گھروں پر مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا گیا ۔

مردان ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران ان گھروں میں آنے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔

لاک ڈاؤن والے متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی کلے،مردان خاص، جہانگیر کلے، غنڈو اور بخشالی کے بعض علاقے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پشاورمیں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پشاور: پشاور میں تھانہ ناصر باغ پولیس کی حدود میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ …

%d bloggers like this: