صوابی‘ مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق‘7زخمی

صوابی( نمائندہ شہباز) قتل ، اقدام قتل ، خود کشی اور ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے‘ زوجہ شہزادہ سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اکبر علی اور انکے بیٹوں عباس اور عمر نے مبینہ طور پر ان پر اور ان کے بیٹے اسماعیل پر چھری سے پے درپے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا اسماعیل جاں بحق جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگئی

رپورٹ میں وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کی گئی ‘دریں اثناء موضع گندف میں زوجہ امیر الرحمن نے غربت سے تنگ آکر اپنے دوپٹے سے چھت کے پنکھے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی جبکہ علاقہ یار حسین میں ایک خاتون نے زہریلی دوائی کھا لی ‘اسی طرح صوابی کے علاقے میں ایک نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا‘

دریں اثناء ٹوپی بازار میں کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ابراہیم ، صوابی ٹوپی روڈ پر جھنڈا روڈ پر پک اپ اور سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 28سالہ نوجوان شیخ خان سکنہ ٹوپی ، صدر شہید چوک ٹوپی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 50سالہ موٹر سائیکل سوار فضل نعیم ، 29سالہ عبداللہ ، باجا بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 18سالہ عبداللہ ، ٹوپی بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 35سالہ محمد اعظم سکنہ کوٹھا شدید زخمی ہو گئے‘

تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتالوں کو منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …